اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو کے مایہ ناز شاعر تابش دہلوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) شعر و سخن کی دنیا میں تابش دہلوی کے نام سے شہرت پانے والے سید مسعود الحسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے۔

اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، نثر نگار اور براڈ کاسٹر تابش دہلوی دہلی میں پیدا ہوئے، 1923ء میں انہوں نے شاعری کا آغاز کیا، وہ غزل کے ساتھ نعت گوئی اور مرثیہ گوئی میں بھی کمال رکھتے تھے۔

تابش دہلوی تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے اور کراچی میں ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے، انہوں نے ریڈیو پر خبرنامہ پڑھا اور براڈ کاسٹر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اردو شاعری میں بڑا نام بنانے والے تابش دہلوی کے مجموعے نیم روز، چراغِ صحرا، گوہرِ انجم، تقدیس اور دھوپ چھاؤں کے نام سے شائع ہوئے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے تابش دہلوی کو ’’تمغۂ امتیاز‘‘سے نوازا گیا، وہ 23 ستمبر 2004ء کو 93 برس کی عمر میں کراچی میں اس دارِ فانی کو چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے