22 Sep 2023
(لاہور نیوز) مالی خسارہ کے باعث یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے فیس بڑھا دی۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی ٹیوشن فیسوں میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
بڑھتی مہنگائی کے اثرات تعلیم پر بھی آنے لگے ۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے فیسوں میں اضافہ کر دیا ۔ تمام ڈسپلن کی فیسوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
فیسوں میں اضافے سے طلبہ کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ سے تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ اضافہ واپس ہونا چاہیے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ میں اضافے کے بجائے کمی کی گئی ، تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا مگر فنڈنگ محدود رہی، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے اضافہ ناگزیر تھا ۔