اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا شگفتہ اعجاز میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے؟اداکارہ نے حقیقت بیان کردی

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی نے اُنہیں کینسر کی تشخیص کے لیے ‘پیپ سمیر ٹیسٹ’ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر شگفتہ اعجاز نے اپنا وی لاگ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک اہم خبر دی۔شگفتہ اعجاز نے اپنی مرحوم والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں اوراب میری بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔

52 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹی کے حساب سے اب تک انہیں 4 سے 5 بار ‘پیپ سمیر ٹیسٹ’ کروا لینا چاہیے تھا۔یوٹیوب وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرایڈز ظاہر ہوئے ہیں لہٰذا اب وہ ‘ایم آر آئی’ کروائیں گی۔

شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اُن کی ‘ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو وہ اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کریں گی۔دوسری جانب مداحوں کی جانب سے شگفتہ اعجاز کی صحتیابی کے لیے دُعائیں کی جارہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے