اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں رونقیں لگ گئیں۔ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 163 سالانہ سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ مشیر وزیراعلیٰ وہاب ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز سمیت دیگر کی شرکت ہوئی۔

طلبہ و طالبات نے مارچ پاسٹ کیا۔ پٹیالہ کرکٹ گراؤنڈ میں طلبہ نے چاٹی ریس ، سپون ریس اور میوزیکل چیئر سمیت دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مشیر وزیراعلیٰ وہاب ریاض نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی درسگاہ آ کر بہت اچھا لگا، پنجاب حکومت  چاہتی ہے نوجوان کھیلوں میں بھی آگے نکلیں۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ نے ایونٹ کو یادگار قرار دیا۔ سابق وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے