اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنر شپ کا اہم اقدام، خواتین اساتذہ کیلئے ریسرچ سیشنز کا اہتمام

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنر شپ نے اہم اقدام اٹھا لیا۔ جامعات میں خواتین اساتذہ کیلئے ریسرچ اور ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔

کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانفرنس کی اختتامی تقریب سجائی گئی۔ "گلوبلائزنگ ریسرچ اینڈ ٹیچنگ آف امریکن لٹریچر" کے عنوان سے تقریب کی مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز تھیں۔

یو ایس ای ایف پی کے نمائندے شہرام نیازی ، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یعقوب، پروفیسر ڈاکٹر نکہت خان اور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ انجم سمیت دیگر شریک ہوئے۔ کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کے افتتاحی نوٹ سے تقریب کا آغاز ہوا۔

مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ خواتین کی تعلیم ملکوں کی ترقی میں بہت اہم ہے۔ امریکی حکومت پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام نے یونیورسٹیوں کے نصاب اور پیشہ ورانہ پروفائل کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے