اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامہ ’تیرے بن‘ ملنے سے پہلے خودکشی کا سوچ رہا تھا: آغا مصطفیٰ

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت انہیں مقبول ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی پیشکش کی گئی ان دنوں وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کا سوچ رہے تھے۔

آغا مصطفیٰ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں مسلسل ہٹ ڈرامے دینے کے باوجود کام نہ ملنے اور کام کی تلاش میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

انڈسٹری میں 2 سال تک کام نہ ملنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انہیں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اس وقت ملا جب وہ انتہائی مایوس اور خودکشی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

آغا مصطفیٰ  نے دوران انٹرویو بتایا کہ انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے کچھ عرصے میں ہی ’ایک تھی مریم‘، ’سنگ مر مر‘ اور ’کیسا ہے نصیباں‘ جیسے ہٹ اور کامیاب پراجیکٹس کیے لیکن ان تمام پراجیکٹس کے باوجود ایک وقت ایسا آیا جب انڈسٹری میں انہیں کوئی کام نہیں دے رہا تھا۔

انہوں نے انڈسٹری میں ہونے والی لابنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ ان کا کامل ایمان ہے کہ جو ان کے نصیب کا ہے وہ کہیں نہیں جائے گا، اس لیے وہ لوگوں کی بجائے صرف اللّہ سے مانگنے پر یقین رکھتے ہیں۔

آغا مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی ساتھی اداکار یا ڈائریکٹر کی منتیں نہیں کیں کہ کام دلوا دیں، ڈرامہ سنگ مر مر کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب کوئی کام نہیں دے رہا تھا، اس وقت اپنی ہر نماز میں صرف اللّہ سے رو رو کر دعا کرتا تھا، دو سال کے بعد بھی جب مسلسل کام نہیں ملا تو اس قدر مایوس ہوا کہ خودکشی کے خیالات آنے لگے۔

آغا مصطفیٰ نے کہا لیکن میرا ایمان برقرار تھا کہ رزق دینے والی ذات اللّہ کی ہے، اسی دوران ڈرامہ سیریل تیرے بن کی پیشکش ہوئی اور میں نے سکرپٹ پڑھے بغیر ڈرامہ سائن کرلیا کیونکہ مجھے ہر حال میں کام کرنا تھا، میرے گھر کے بلز آتے تھے جسے ادا کرنا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرامے کے چند سین ریکارڈ کروانے کے بعد اندازہ ہوا کہ ڈرامہ اور ان کا کردار بہت جاندار ہے جس کے بعد انہوں نے اس کے لیے مزید محنت کی اور ڈرامہ میگا ہٹ ہوگیا، اس بعد دیگر ڈراموں کی آفرز ہونے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ان دو برسوں کے دوران یکے بعد دیگرے ہٹ پراجیکٹس دینے سے جو انا آگئی تھی وہ بالکل ختم ہوگئی اور شاید اللّہ نے یہی سبق سکھانا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے