اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ خان اداکارہ درفشاں سلیم کی مداح ہوگئیں

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان بھی ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم کی اداکاری کی مداح ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے درفشاں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ڈرامے میں بہت نیچرل اداکاری کر رہی ہیں جسے دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درفشاں سلیم کو جو کردار ملا ہے اسے وہ بہت اچھے سے نبھا رہی ہیں، میں تو ان کی فین ہوگئی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں علیزے کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مثبت پیغامات مل رہے ہیں۔ اداکارہ نے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے