اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دوبارہ شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی، شادی اور طلاق سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شادی کی اور اُس ہی کی خاطر شوہر سے طلاق بھی لے لی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ اکتوبر 2005 ء کے خوفناک زلزلے کے دوران میں نے ایدھی فاؤنڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام میں نے "نادعلی" رکھا، بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے کے لیے بہت حساس ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اُسے باپ کا پیار دینے کے لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی، لیکن بدقسمتی سے شوہر سے میری توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث میں نے شوہر سے خلع لے لی اور اب میں  بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے