اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی خبریں، وسیم اکرم پھٹ پڑے

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر سیخ پا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2023 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گردش کرتی تمام بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ نہیں سمجھنا چاہیے، اچھائی کی نسبت برائی پر یقین کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ ہمارے ہاں جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں جس سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ہمارے درمیان دراڑیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

سابق باؤلر نے کہا دونوں ممالک کو مزید ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں ہے، بس اب بہت ہو گیا۔

وسیم اکرم نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس خبر کے حوالے سے بات کررہے ہیں لیکن انہوں نے ’دونوں ممالک‘ کا تذکرہ ضرور کیا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ یا دونوں ممالک کے درمیان پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے