20 Sep 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے شادیوال چوک سے کھوکھر چوک اور اطراف کی مین شاہراہوں پر 100 سے زائد دکانوں و املاک کے سامنے سے تجاوزات ہٹا دیں۔
مین سڑکوں پرعرصہ دراز سے قائم ماربل سٹورز، سینٹری سٹورز کی تجاوزات ختم کردیں جبکہ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، پولیس اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔
کمرشل سٹورز، گراسری سینٹرز، سیلون، فوڈ پوائنٹس، ٹی پوائنٹس کے آگے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
آپریشن کے دوران تجاوزات، شیڈ، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمار کردی گئیں اور دکانوں کے آگے بنائے گئے فلور، سٹال انفراسٹرکچر کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔