اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تکرار کی افواہیں دم توڑ گئیں، شاہین نے کپتان کیساتھ تصویر شیئر کر دی

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور کپتان بابراعظم کے درمیان زبانی تکرار کے حوالے سے زیر گردش تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایشیا کپ میں سری لنکا سے سیمی فائنل کا درجہ اختیار کر لینے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبردست زبانی تکرار ہوئی۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اعتراف کریں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مبینہ طور پر اس بات پر محمد رضوان نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

نجی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق جب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے'۔

تاہم اب شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے بعد کپتان بابر اعظم کے ساتھ ان کی کسی قسم کی لفظی تکرار کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے ساتھ تصویراپ لوڈ کرتے ہوئے "فیملی" کا کیپشن درج کیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی  نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے