اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا میں بے نقاب ہو گیا، بلاول

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت فاشسٹ سٹیٹ بن چکا، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ ن سے ہے، ہمیں الیکشن کی تاریخ بھی نظر نہیں آ رہی، انتخابات کے شیڈول کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، ایک جماعت پراپیگنڈا اور کردار کشی کی ماہر ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، انہیں غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا نواز شریف واپس آئے تو ویلکم کریں گے، وہ بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، ہم بھی تیار ہیں، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا، ہمسایہ ملک بدمعاش اور دہشتگرد ریاست بن چکا، یہ فاشسٹ سٹیٹ ہے، کشمیر سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کر رہا ہے، عالمی برادری کب تک خاموش رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے