19 Sep 2023
(لاہور نیوز) جلو پارک کی رونقیں بڑھ گئیں ۔ چار جانوروں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
جلو پارک میں کودو، سانبر ہرن، نیل گائے اور چیتل ہرن کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے۔ جلو پارک میں کودو کی تعداد چار ہو گئی ۔ پورے پاکستان میں کودو کی نسل صرف جلو پارک میں موجود ہے جبکہ سانبر ہرن کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد کے بعد ان کی تعداد 9 ہو گئی۔
نیل گائے کے ہاں ننھے بچے کی پیدائش کے بعد نیل گائے کی تعداد 8 ہو گئی ۔ جلو پارک میں چیتل ہرن کی کل تعداد بچے کے آنے کے بعد 17 ہو گئی۔