اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کارروائیاں، مزید 123 بجلی چور دھر لیے

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(لاہور نیوز) لیسکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 123 بجلی چوروں کو دھر لیا۔

لیسکو حکام کے مطابق ضلع بھر میں گرفتار بجلی چوروں کی تعداد 1 ہزار 948 ہو چکی ہے، گزشتہ 15 روز کے دوران ضلع بھر سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 1075 بجلی چوروں سے ساڑھے تین لاکھ ڈیٹیکشن بل ڈال کر کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، دو ہفتوں میں 20 لاکھ سے زائد یونٹس کی بچت ہوئی ہے۔

لیسکو حکام نے مزید بتایا ہے کہ  15 سے زائد مقامات پر بجلی چوروں نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا ہے، لیسکو ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے