اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہو گئیں: سیکرٹری پاور

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(لاہور نیوز) سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہو گئیں، بیرونی فنڈ سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں۔

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا کہ مقامی فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا، بیرونی فنڈڈ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس میں 145 فیصد اضافہ ہوا۔

سیکرٹری پاور نے کہا کہ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس بڑھ کر 2152 ارب روپے ہو گئیں، بجلی کے نرخوں میں 19 روپے فی یونٹس کپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں، متبادل توانائی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 260 ارب روپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس 510 ارب روپے ہیں، ایل این جی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 139 ارب روپے جبکہ کوئلے کے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 643 ارب روپے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے