18 Sep 2023
(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔
گلشن راوی میں سوئی ناردرن نے کارروائی کرکے چوری شدہ گیس سے چلنے والی ہوزری فیکٹری پکڑ لی ۔ کنکشن منقطع کرکے دو ملزمان کو گرفتار ، ہوزری فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ پنجاب و دیگر صوبوں میں 211 گیس کنکشن منقطع کرکے گیس چوروں پر 28 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔