اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں: عرفان صدیقی

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی، پیپلزپارٹی 2013ء نہیں 1985 میں ہی پنجاب سے فارغ ہوگئی تھی، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگران حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دور دور تک مسلم لیگ ن کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا، 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بلاول بھٹو نے کیسے کہہ دیا 2013ء میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بیدخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلزپارٹی قیادت ممکنہ شکست کی پیش بندی کر رہی ہو، انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرما گرمی ہوتی رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے