18 Sep 2023
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی لاہور نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، جماعت اسلامی 21 سے 23 ستمبر تک گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دے گی۔
گزشتہ روز جماعت اسلامی پی پی 168 نے اتوار بازار وحدت کالونی میں احتجاجی کیمپ لگایا، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے، ضیاءالدین انصاری نے کارکنوں کے ہمراہ وحدت روڈ اتوار بازار کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا ءالد ین انصاری نے کہا کہ عوام گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے میں شریک ہوکر مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں۔