18 Sep 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، اچھرہ اور کینال کے اطراف میں بادل برسے، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو اور کاہنہ کے گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کے ستائے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔