17 Sep 2023
(لاہور نیوز) شہر میں پارکنگ مسائل حل نہ ہو سکے، سینکڑوں پارکنگ سائٹس پر اوور چارجنگ دھڑلے سے جاری ہے، دوسری طرف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز نے شہر کا حسن بگاڑ کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹوکن کی مد میں زائد فیس وصولی کی شکایات کے باوجود پارکنگ کمپنی کے افسران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، سیکرٹری بلدیات پنجاب نے پارکنگ کمپنی میں کرپشن پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ پارکنگ کمپنی سفید ہاتھی ثابت ہوئی ہے، افسران غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔