16 Sep 2023
(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار رضوانہ کی شفٹنگ مسئلہ بن گئی، صوبائی وزیر صحت نے رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے سے منع کر دیا۔
صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم نے رضوانہ کو چائلڈ سوشل ویلفیئر کو دینے کا عندیہ دے دیا، ادھر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال نے رضوانہ کو والدین سمیت رہائش کی آفر کر دی۔پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال کے مطابق رضوانہ کے مستقبل کا فیصلہ بدھ کے روز صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہم بچی کو مکمل تعلیم اور ہنر سکھانے کا پلان کر رہے ہیں، تعلیم اور علاج کے لیے جنرل ہسپتال میں رہائش دینے کے لیے تیار ہوں۔