اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے پٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17روپے 34 پیسے مزید مہنگا کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے