(لاہور نیوز) پنجاب گروپ کے ادارے سٹیپ سے تیاری کرنے والے طلبہ نے کمال کر دیا۔ پنجاب بھر میں پہلی تین پوزیشنز میں سے دو پوزیشن اپنے نام کر لیں۔
طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے والے ادارے سٹیپ سے تیاری کرنے والے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہونہار طالبعلم محمد فرقان سکندر نے 200 میں سے 192 نمبر لے کر پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن لینے والے پنجاب کالج کے طالبعلم سید محمد زوہیر کا ایک اور کارنامہ دیکھنے میں آیا۔ سٹیپ سے تیاری کی اور200میں سے 190 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
ہونہار طلبہ اپنی کامیابی کو سٹیپ کے اساتذہ کی مرہون منت قرار دیتے ہیں۔ طلبہ کہتے ہیں کہ اساتذہ نے تیاری کروانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، ہم نے بھی محنت کی جس کا پھل مل گیا ۔
ڈائریکٹر پنجاب کالجز عارف چودھری کہتے ہیں کہ طلبہ کو تیاری کروانے کیلئے سٹیپ کا نظام شاندار ہے ، طلبہ کو داخلہ ٹیسٹ سے متعلق تمام سوالات کی بھرپور تیاری کروائی جاتی ہے۔
سٹیپ کے پوزیشن ہولڈرز کو ادارے کی جانب سے سالانہ پچاس ہزار کے سکالر شپس بھی دئیے جائیں گے۔