اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، محمد خان بھٹی کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر نیب لاہور نے محمد خان بھٹی اور محمد ریاض دونوں ملزمان کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔

نیب لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے کیس کی رپورٹ عدالت پیش کر دی۔ نیب رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے محمد خان بھٹی اور محمد ریاض دونوں ملزمان کو دوران تفتیش آمنا سامنا کروایا۔ دونوں ملزمان سے شریک ملزمان کی شناخت سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کیا۔ کک بیکس کی رقم سے متعلق دونوں ملزمان نے دو مختلف بیان دیئے۔

رپورٹ میں تحریر کیا گیا کہ محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریار خان کے بینک اکاؤنٹ میں سو ملین رقم منتقل ہوئی۔ ملزم محمد خان بھٹی اس رقم سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا ہے ۔ محمد خان بھٹی سے اس رقم سے متعلق ذرائع آمدن معلوم کرنا درکار ہے ۔ محمد خان بھٹی کو اس رقم سے متعلق  یاداشت کے لیے مزید مہلت دی گئ۔ شریک ملزم محمد ریاض کے بیٹے عرفان ریاض کے بینک اکاؤنٹ میں بھاری رقم منتقل ہوئی ۔ ملزم محمد ریاض سے بھی ذرائع آمدن سے متعلق تفتیش درکار ہے ۔

نیب نے استدعا کی کہ عدالت دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے جبکہ کک بیکس کیس میں محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔ محمد ریاض کو عدالت نے جوڈیشل کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے