16 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے 18 ستمبر کو پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف 18ستمبر کو لندن سے پاکستان واپس آئیں گے اور19 ستمبر کو سینئر رہنماؤں کی اہم میٹنگ بھی بلا لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم تجاویز پر غور کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم میں شامل اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ و دیگر ماہرین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔