اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم چیمپئن بیٹر، مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے: میتھیو ہیڈن

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بابراعظم کو چیمپئن بیٹر قرار دے دیا۔

ایشیا کپ سپر 4مرحلے میں بھارت کیخلاف بابراعظم بڑی اننگز نہیں کھیل پائے، دوسری جانب ویرات کوہلی نے جارحانہ سنچری سے ٹیم کی فتح کا سفر آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ بابراعظم چیمپئن ہیں، وہ کئی بار اسی طرح کی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے،چیمپئنز ایسا ہی کیا کرتے ہیں،اگر اب تک بابر کے کیریئر اعداد وشمار کا تقابلی جائزہ لیں تو وہ ویرات کوہلی سے آگے دکھائی دیتے ہیں،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں کتنا اہم کردار ہے،بابراعظم اس لیے امیدوں کا محور نہیں کہ کندھوں پر کپتان کی ذمہ داری ہے بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بھی وہ بیٹنگ یونٹ کی جان ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہم سب سمجھتے ہیں پاکستانی بیٹنگ بابراعظم کی فارم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، بیشتر میچز میں انہوں نے توقعات کا بوجھ اٹھایا بھی ہے،اگر کبھی ان کی کارکردگی عروج پر نہیں ہوتی تو ٹیم پر بھی اثر پڑتا ہے، اچھی بات ہے کہ یہ صورتحال مستقل نہیں ہوتی اور کپتان بھرپور کم بیک کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بابراعظم نے نیپال کیخلاف 151رنز کی اننگز کھیلی تھی مگر بنگلہ دیش اور بھارت کیخلاف میچ میں ان کا بیٹ نہیں چل سکا، سری لنکا سے میچ میں بھی وہ بڑی اننگز نہیں کھیل پائے،اس صورتحال میں پاکستان ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن عالمی نمبر ون بیٹر کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے