اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

200 وکٹیں مکمل کرنے پر پی سی بی کا شاداب کیلئے خصوصی سوینیئر

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر سپیشل سوینیئر پیش کیا گیا ۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی جانب سے شاداب خان کو سپیشل سوینیئر پیش کیا گیا۔

شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈ پیش کی اور اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ شاداب خان نے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں اپنی 200 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، ٹیم منیجر ریحان الحق شاداب خان کو سوینیئر پیش کریں۔

شاداب خان کو شیلڈ پیش کرنے کے بعد منیجر قومی ٹیم ریحان الحق کا کہنا تھا ہم ایک میچ ہارے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے جو اچیومنٹ حاصل کی ہیں ان کی خوشیاں نہ منائیں، ہم گزشتہ تین مہینے میں پہلا میچ ہارے ہیں، شاداب خان آج سے 7 سال پہلے ٹیم میں آیا اور آج اس نے 200 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کر لی ہیں، شاداب اور پوری ٹیم بہت ہی شاندار ہے اور مجھے اس ٹیم پر فخر ہے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے