اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز کیلئے چین روانہ، اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم لیے اسلام آباد سے چین کے شہر ہینگزو کیلئے روانہ ہوگئی۔

ایشین گیمز میں والی بال ایونٹ 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، پاکستان ٹیم پہلے مرحلے میں گروپ ڈی میں 19 ستمبر کو منگولیا اور 20 ستمبر کو چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گی۔

گروپ میں ٹاپ دو پوزیشنز میں آنے کی صورت میں پاکستان راؤنڈ آف 12 کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جس کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔

روانگی سے قبل گفتگو میں قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایسانائی ریماریز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تین ماہ بھرپور ٹریننگ کی،ایونٹ کیلئے تیار ہیں، ایشین گیمز سے قبل ایشین چیمپئن شپ میں بھی تجربہ اچھا رہا، ایشین گیمز کیلئے اب زیادہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ٹیم پاکستان ایشین گیمز میں اچھے نتائج کے ساتھ وطن واپس آئے گی۔

سابق کپتان اور موجودہ ٹیم کے مینجر نصیر احمد نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں لڑکوں نے کافی محنت کی ہے، پلیئرز کافی پرجوش اور پرامید ہیں کہ ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان مبشر رضا نے کہا کہ اسلام آباد میں ایشین گیمز کیلئے والی بال کا کیمپ لگا تھا، جس میں ہیڈ کوچ نے ماڈرن والی بال کی بھرپور ٹریننگ کرائی ہے۔ لڑکوں نے کیمپ میں بھرپورمحنت کی ہے، امید ہے کہ ملک کیلئے اچھا رزلٹ لے کر آئیں گے۔

ٹیم کے نائب کپتان مراد جہاں نے کہا کہ ٹیم نے پچھلے دو تین مہینے کے دوران غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں کافی محنت کی ہے، چین روانگی سے قبل حوصلے کافی بلند ہیں کہ اچھا رزلٹ دیں گے۔

قومی ٹیم کے پلیئر ظہیر جٹ نے کہا کہ ٹیم نے ایشین گیمز کیلئے کافی اچھی تیاری کی ہے، ایونٹ میں مقابلہ سخت ہوگا لیکن پاکستانی پلیئرز بہترین رزلٹ دیں گے۔

ایشین گیمز والی بال میں پاکستان نے آخری مرتبہ 60 سال قبل کوئی میڈل جیتا تھا جب قومی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا ۔ تاہم اس کے بعد پاکستان کبھی بھی ساتویں سے بہتر پوزیشن نہ لا سکا ۔

حال ہی میں ایران میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا نمبر بھی ساتواں ہی رہا تھا ۔

تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور پلیئرز پر امید ہیں کہ پاکستان والی بال ٹیم اس بار پہلے سے بہتر پوزیشن لے کر آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے