اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پارٹی قائد کی وطن واپسی کے امور کا جائزہ

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوئے،اجلاس میں  وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے 21 اکتوبر کو پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم کیا، لیگی رہنماﺅں، سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے نواز شریف کے حق میں دھواں دھار تقریریں کیں اور قائد نواز شریف کی آمد پر بھرپور جوش وجذبے کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا، نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو اِن بحرانوں سے نکالیں گے، قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں، صرف نواز شریف وعدے پورے کرتے ہیں، اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، پنجاب اور لاہور کے عوام اپنے محسن کا فقید المثال استقبال کرنے کے منتظر ہیں، مسلم لیگ (ن)،اس کے رہنماﺅں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص، پنجاب اور لاہورکے عوام بھگت رہے ہیں، قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے۔

اجلاس کے شرکاءنے اس موقع کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء بھی پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے