اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کھدائی کے دوران شاہی قلعے سے 475 سال پرانے متعدد شاندار آثار نمودار

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) طویل عرصے سے نظروں سے اوجھل شاہی قلعے کی ابتدائی تعمیر کے متعدد شاندار آثار سامنے آگئے، اکبری دروازے سے ملحقہ آثار کو اکبری پیلس کا حصہ قرار دیا جارہا ہے،سامنے آنے والے آثار قدیمہ لگ بھگ 475 سال قدیم ہیں۔

لاہور کے شاہی قلعے کا شاندار اکبر ی دروازہ جسے 1550 میں شہنشاہ  جلال الدین  محمد  اکبر نے تعمیر کرایا تھا، اِس سے بالکل ملحقہ ایک چٹیل سی جگہ  دکھائی دیتی ہے لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ اِس کے نیچے بھی تاریخ کے کچھ شاندار آثار موجود ہیں۔

 جب اکبری دروازے کی مرمت کے لیے یہاں کھدائی کا  کام شروع کیا گیا تو اِسی دوران کچھ شاندار تعمیرات سامنے آگئیں، سامنے آنے والی تعمیرات کو  اُسی دور کے آثار قرار دیا جارہا ہے جب اکبری  دروازہ تعمیر کیا گیا تھا لیکن پھر یہ وقت کے ساتھ زمین میں دبتے چلے گئے۔

اِن آثار کی ساخت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کسی شاہی محل کا حصہ رہے ہوں گے، روایتی مغل طرز تعمیر کی حامل، چھوٹی اینٹ سے بنی  ان تعمیرات میں ایک بڑا ہال اور اُس کے ساتھ  ملحقہ کچھ سرنگیں اور چھوٹے کمرے دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اِن تعمیرات کو  لاہور میں ہونے والی مغل تعمیرات کا ابتدائیہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے