اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیاکپ مقابلوں میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے تاہم ایشیائی ایونٹ میں گرین شرٹس کا آئی لینڈرز کے خلاف ریکارڈ بہت خراب ہے۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں 155 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں گرین شرٹس 92 میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی لینڈرز سے بہت آگے ہے۔ اس دوران سری لنکن ٹیم 58 مقابلوں میں جیت کا مزہ چکھ سکی ہے۔

دوسری طرف ایشیاکپ کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو سال 1984 سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں حیران کُن طور پر سری لنکا کا پلڑا بھاری ہے، آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف 17 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 12 سری لنکا کے نام رہے جبکہ 5 مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا۔

یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ کے دوران کوئی بھی مقابلہ بارش کی نذر نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے اہم مقابلے میں قومی ٹیم کو آج دفاعی چیمپئن سری لنکا کیخلاف چیلنج درپیش ہوگا، میچ میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں جبکہ پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے