(لاہور نیوز) مسلم لیگ نواز کے صوبائی کے ساتھ سابق سابق ارکان قومی اسمبلی کو بھی نواز دیا گیا، متعدد سابق ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی دارالحکومت میں 186 ترقیاتی سکیموں کی اجازت دے دی گئی، سابق ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کی مد میں 7 ارب 71 کروڑ 8 لاکھ روپے کے فنڈز ملیں گے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن، فنانس کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی۔
سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حلقہ این اے 132میں 54 سکیموں کیلئے 3 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے، حمزہ شہباز کے حلقہ این اے 124میں 6 سکیموں کے لیے10کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، ملک ریاض کے حلقہ این اے 123 کی 24 سکیموں کے لیے 20 کروڑ روپے، وحید عالم خان کے حلقہ این اے 125 کی 2 سکیموں کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری ہوئی ہے۔
اسی طرح مہر اشتیاق کے حلقہ این اے 126 کی 13سکیموں کے لیے 20 کروڑ روپے، علی پرویز ملک کے حلقہ این اے 127 کی 6 سکیموں کے لیے 10 کروڑ روپے، شیخ روحیل اصغر کے حلقہ این اے 128 کی 5 سکیموں کے لیے20کروڑ روپے اور سردار ایاز صادق کے حلقہ این اے 129 کی 2 سکیموں کیلئے 10 کروڑ ملیں گے۔
خواجہ احمد حسان کے حلقہ این اے 130 کی 3 سکیموں کے لیے 10 کروڑ روپے، خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 131 کی 24 سکیموں کے لیے 40 کروڑ روپے، شائستہ پرویز ملک کے حلقہ این اے 133 کی 9 سکیموں کے لیے 10 کروڑ روپے ، رانا مبشر اقبال کے حلقہ این اے 134 کی 39 سکیموں کیلئے 1 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور ہوئے ہیں۔
سیف الملوک کھوکھر کے حلقہ این اے 135 کی 5 سکیموں پر 20 کروڑ روپے، محمد افضل کھوکھر کے حلقہ این اے 136 کی 6 سکیموں کے لیے بھی 20 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
ترقیاتی کاموں کے فنڈز کے اجراء کی منظوری الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہو گی۔