اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر آئی پی پی کا ردعمل آگیا

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کیے جانے پر استحکام پاکستان پارٹی کا ردعمل بھی آگیا۔

آئی پی پی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صدر علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک کے سپریم آفس کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، صدر مملکت کی جانب سے انتہائی عجلت میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر کا یہ عمل الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت ہے، اوور ڈیٹڈ پریزیڈنٹ کی اوور ڈیٹڈ ایڈوائس ملکی بدنامی کا باعث ہے، زائد المعیاد صدر کی تجاویز بھی ایکسپائری ڈیٹ کی حامل ہیں، انتشار پارٹی کی واحد باقیات اب روڑے اٹکا کر حق نمک ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کی تاریخ تجویز کرنا سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے، افسوس ہے کہ ایوان صدر ایک پارٹی ورکر کی وجہ سے بے قدر ہو رہا ہے، صدر ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کا شکار ہو چکے ہیں جو ان کے عہدے کے منافی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کے آمنے سامنے آنے سے حالات گھمبیر ہو جائیں گے،پوری دنیا میں غیر مستحکم نظام جمہوریت کا پیغام جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے