(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز ہو گیا، جہانگیر اقبال کو سات روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ہاؤسنگ معظم رشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر کو معاملہ پر انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ ایل ڈی اے افسران پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد ہے، پنجاب حکومت کے خلاف کسی قسم کی پوسٹ لگانے کی بھی اجازت نہیں ہے، پنجاب سول سرونٹ ایکٹ 1996 ءکے تحت سرکاری افسر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر اقبال قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جہانگیر اقبال کی سوشل میڈیا پر پوسٹ سے پنجاب حکومت کی بدنامی ہوئی۔