اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سپیشل کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

 خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی۔

 سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے 9 وکلاء کو اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سائفر کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل مین موجود تھی۔

پراسیکیوشن ضمانت کی درخواست پر عدالت کی معاونت نہیں کر رہی، پی ٹی آئی لیگل ٹیم
اٹک جیل کے باہر پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستیں زیر التوا ہیں سب سے اہم درخواست ضمانت کی ہے۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج دیکھتے ہیں کہ سرکار کیا کہتی، پراسیکیوشن ضمانت کی درخواست پر عدالت کی معاونت نہیں کر رہی، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی کوئی مناسب وجہ نہیں ہے۔

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا ہے، سابق وزیر اعظم کیخلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔

گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا، 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے، دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گناہ گار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے