اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات کی تاریخ میں الیکشن کمیشن کا کردار ہے، فردوس عاشق اعوان

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ میں صدرمملکت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کردار ہے۔

جہانگیرترین اور علیم خان کی زیرصدارت استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، عامر کیانی ، عون چودھری ، نعمان لنگڑیال ، عمران اسماعیل اور دیگر ارکان کی شرکت ہوئی۔ عام انتخابات کی تیاریوں، پارٹی کی تنظیم سازی اور نگران حکومت کے کردار پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع دے۔

پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا کہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے والی حلقہ بندیوں کے بعد ہونے چاہئیں، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔

کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئی پی پی کا مقابلہ نون لیگ کے ساتھ ہو گا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے