جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب کا’’حجاب ایک رویہ، ایک طرز عمل ‘‘کے عنوان سے فورم کا انعقاد
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ’’حجاب ایک رویہ، ایک طرز عمل ‘‘کے عنوان سے مشاورتی فورم کا انعقاد ہوا۔ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب نے مشاورتی فورم کا اہتمام جوہر ٹاؤن میں کیا۔ جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی صدر ربیعہ طارق اور جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب کی صدر ذرافشاں فرحین نے مشاورتی فورم میں خصوصی شرکت کی۔ شرکا نے نئی نسل میں حجاب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ربیعہ طارق نے کہا کہ حجاب اسلامی تہذیب کی ایک اہم کڑی ہے۔ معاشرے میں خواتین کا حجاب حسن کو برقرار رکھتا ہے۔
ذرافشاں فرحین نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حجاب کو مسئلہ نہ بنایا جائے، مسلم خواتین حجاب میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
مشاورتی فورم میں ڈاکٹر انیلا، ثوبیہ تجمل، عائشہ انصاری اور صباء ثاقب نے بھی شرکت کی۔