اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئینگے: شہباز شریف

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ماہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ لاہور لینڈ کریں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں اہم میٹنگ ہوئی، ملاقات میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، ملک احمد خان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر قانونی رکاوٹیں اور الیکشن کے علاوہ دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر2019ء کو علاج معالجہ کے لئے لندن گئے تھے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے تھے ان کو ہنگامی طور پر ایئرایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن منتقل کیا گیا تھا، نوازشریف 3 سال 11 ماہ بعد وطن واپس آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے