تجارت
پاور ڈویژن کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا، وزرات خزانہ نے فوری رقم فراہمی سے انکار کر دیا
12 Sep 2023
12 Sep 2023
(لاہورنیوز) ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی کی مد میں پاور ڈویژن کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جس پر وزارت خزانہ نے فی الفور رقم کی فراہمی سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی کی مد میں 23 ارب روپے مانگے تھے، وزارت توانائی کی درخواست پر وزارت خزانہ نے فی الفور رقم کی فراہمی سے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے ملنے والی رقم کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کو ادا کرنی ہے، سبسڈی کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ڈسکوز کے آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں سبسڈی کی ادائیگی نہ ہونے سے گردشی قرضے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، مالی سال 2023-24 میں وزارت خزانہ نے مجموعی طور 976 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرنی ہے۔