اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروا سکی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر پولیس کے ریکارڈ جمع نہ کروانے کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروایا جا سکا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز لگے ہیں، 15 ستمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

بعدازں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے