اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مقدس اسلامی مہینوں میں انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست خارج

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری فہد عزیز کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے  ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار مہینے انتہائی مقدس ہیں، ذوالقعد ،ذوالحج ،رجب اور محرم الحرام کے مہینے مقدس ہیں جن کا احترام لازمی ہے، مقدس مہینوں میں الیکشن کے باعث ماضی میں فسادات اور قتل و غارت کے واقعات ہوچکے ہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں، آئین کے آرٹیکل 203 جی کے تحت سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 203 ڈی کے تحت کسی قانون کو اسلام ،قرآن و سنت کے خلاف دینے کا اختیارات فیڈرل شریعت کورٹ کے پاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے