’خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا‘: بھارتی دوشیزہ بھی پاکستانی کرکٹر پر فدا
(ویب ڈیسک) کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہو گئی۔
نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی تاہم میچ معطل کیے جانے کے بعد ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ باؤلر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔
بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی ریلز بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ ہے، نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
ایشا شاہ نے کہا کہ وہ دوبارہ میچ دیکھنے ایک بار پھر سٹیڈیم پہنچیں گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے فاسٹ باؤلر سے ایشا کی ایک ملاقات کروانے کی درخواست کی۔
ایشا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔