اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین کی بھارتی کرکٹر بمرا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد، خصوصی تحفہ دیا

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور تحفہ پیش کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمرا سے ملاقات کی اور انہیں بیٹے کے لیے تحفہ دیا اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کی۔

خیال رہے بھارتی باؤلر جسپریت بمرا کے ہاں 4 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔

پی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین نے بمرا کی جانب بڑھتے ہوئے انہیں والہانہ انداز میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹے شہزادے کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، میں نے سوچا کہ مجھے اسے دے دینا چاہیے، اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور وہ نیا بمرا بن جائے۔

جواب میں بمرا نے شاہین کا بہت شکریہ ادا کیا اور دونوں نے ہاتھ ملایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے