10 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چوتھا میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد عاصم نے 75 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا ہے جبکہ ازبکستان میں ہونے والی چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلال انصر نے بھی پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا، زین عمر اور عمران افضل نے پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتے ہیں۔