اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے تمام سہولتیں مہیا کریں گے: وزیراعلیٰ محسن نقوی

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے تمام تر ممکنہ سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔

محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں صدر چیمبر آف کامرس لاہور کاشف انور،صدرگوجرانوالہ چیمبر ضیاء الحق، صدر سیالکوٹ چیمبرعبدالغفار ملک، صدر چیمبر فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق، صدر چیمبر ملتان میاں راشد اقبال شامل تھے۔

تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی انڈسٹری لگانے اور پرانی انڈسٹری کو چلانے کے لئے تاجروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، صوبے میں انڈسٹریز کے فروغ کے لئے تمام تر ممکنہ سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔

چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور نے وزیراعلی محسن نقوی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر لاہور چیمبرز کاشف انور کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے کام کرکے ثابت کر دیا کہ نیت نیک ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے