اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں:عدنان صدیقی، موت کی افواہوں کی تردید

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکارعدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں، اگلی بار ایسی خبر چلانے سے قبل مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔

ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلائی ہے، پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں‘۔

 

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار  ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں'۔

اداکار نے لکھا کہ 'میں تحریری طور پریادگاری پیغام کے ساتھ خبر کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو  آؤں گا، آخر کار آپ کی صحافت بہت اعلیٰ ہے‘۔

دوسری جانب عدنان صدیقی نے  ایکس پر  بھی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ’اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی یہاں تعزیت کرے، میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میری موت کی خبر کی تردید کرتا ہوں، میں زندہ ہوں الحمدللہ‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے