اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکارہ زیبا بیگم نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری پر کئی سالوں تک راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ اور شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم علی نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں۔

لالی وڈ انڈسٹری میں گڑیا کے نام سےمشہور اداکارہ زیبا بیگم دس ستمبر 1945 میں پیدا ہوئیں اور پاکستان فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی لازوال اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

زیبا بیگم نے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’چراغ جلتا رہا‘ سے کیا اور پورے کیریئر میں نوے سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی فلمی جوڑی وحید مراد کے ساتھ  مقبول ہوئی۔

زیبا بیگم نے اپنے شوہر اداکار محمد علی کے مقابل 50 سے زائد فلمیں کرکے ایک ریکارڈ بھی قائم کیا اور ان کی مقبول فلموں میں توبہ، ایسا بھی ہوتا ہے ،انسان اور آدمی، محبت، باجی، کنیز، بہو رانی قابل ذکر ہیں۔

فلمی کیریئر میں نگار ایوارڈ سمیت بے شمار ایوارڈ جیتنے والی زیبا علی کو 2015 میں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے