اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امریکی معاونت سے پاکستان میں 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(لاہور نیوز) امریکی معاونت سے پاکستان میں 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

یو ایس ایڈ کے زیراہتمام ’پاکستان میں سرمایہ کاری کریں‘ کانفرنس کا انعقاد ہوا، امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے ہر قسم کی حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا، اعلامیہ کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی چار کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی تارکین وطن کے 4 شراکت داروں نے یو ایس ایڈ کے ساتھ چار نئی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، امریکہ میں مقیم تارکین وطن کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا عزم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، سرونز لمیٹڈ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزگار کی بحالی کیلئے 50 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا پاک فوڈز لمیٹڈ کمپنی گروپ اور نسٹ کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 90 لاکھ ڈالر کی شراکت داری ہوگی، جز ویری انویسٹمنٹ کارپوریشن بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی، گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ نوجوانوں کو سیمی کنڈکٹراور چپ ڈیزائن ٹیکنالوجی میں تربیت پر 50 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے