08 Sep 2023
(لاہور نیوز) پولیس اور ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق چینی کی ایکس مل قیمت سندھ اور پنجاب میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،ایکس مل قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمت بتدریج کم ہو کر 155 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک ہونے کا امکان ہے۔