اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ کرپشن کیس، محمد خان بھٹی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت لاہور میں محمد خان بھٹی کو ایڈمن جج نسیم احمد ورک کے روبرو پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ملزم کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کی ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب سے زائد کی کرپشن کی، ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد کی کک بیکس وصول کی گئیں، من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزم تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں کرکے کمیشن وصول کرتا رہا، ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم محمد خان بھٹی کے ذریعے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور محمد خان بھٹی کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں میں نے تمام حقائق تفتیشی افسران کو بتا دیے ہیں، مجھے اللہ کے گھر سے انصاف کی پوری توقع ہے، امید ہے معزز عدالت بھی میرے ساتھ انصاف کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے